17 مارچ، 2017، 6:18 PM

سعودی وزیر دفاع کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

سعودی وزیر دفاع کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

سعودی عرب کے نائب ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کا بہترین دوست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان بہترین تعاون جاری ہے امریکہ سعودی عرب کا بہترین دوست اور حامی ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کا بہترین دوست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان بہترین تعاون جاری ہے امریکہ سعودی عرب کا بہترین دوست اور حامی ملک  ہے۔دورہ امریکہ  کے دوران سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پنٹا گون میں اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عرب خطے میں سعودی عرب کے اہم  کردار اور امریکی مفادات کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس کے درمیان ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں رہنماؤں کے خیالات میں علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پائی گئی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ کے تعاون سے متعدد مسلم ممالک میں دہشت گرد تنظیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جنھیں وہ امریکی ، اسرائیلی مفادات میں استعمال کررہے ہیں۔ ان دہشت گرد تنظیموں میں طالبان۔ القاعدہ، داعش، بوکوحرام اور الشباب شامل ہیں۔

 

News ID 1871149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha